فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے قید اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے آڈیو پیغام جاری کر دیا۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے، اسرائیلی قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔
🚨ISRAEL UPDATE🚨
Over 100 Israelis have been killed and close to 1000 injured.
Israeli news is now also reporting that tens of Israelis are being held hostage.
This video and social media post from Gaza confirms hostage taking.
Stay tuned for more on this disturbing story. pic.twitter.com/uyqeFanVTr
— The Judean (@TheJudean) October 7, 2023
حماس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی کا حصہ تھے، اس آپریشن کے بیشتر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں، آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے، جنگ کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
How Palestinian terrorists are butchering innocent Israelis, they aren't even sparing kids; Many killed & taken as hostage by Palestinian Islamists terrorists; They are parading naked body of #Israeli women #IsraelUnderAttack
We Indian Stand with Israel against Islamic Terrorism pic.twitter.com/9CccJwA7qs— TIger NS (@TIgerNS3) October 7, 2023
سعودی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے، فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے، تاہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ برابرکرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ منظر ناموں کے لیے تیار ہیں اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔