فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے 15 اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے عسقلان میں اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا، حماس نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
⚡️ Part of the clashes with 4 resistance fighters in occupied Ashkelon pic.twitter.com/2p9kK7cPHq
— Middle East Observer (@ME_Observer_) October 8, 2023
حماس کے مزاحمت کاروں نے فوجی اڈے میں موجود بکتر بند اور بھاری ہتھیار پر قبضہ کیا، اس دوران 15 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کے 4 ارکان شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے 8 شہروں میں اب بھی اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ حماس کی کارروائیوں میں سینیئر فوجی افسر سمیت 50 سے زائد فوجی اور 600 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ شہدا میں 20 بچے بھی شامل ہیں اور 121 بچے زخمی ہوئے ہیں۔