Saturday, September 7, 2024, 5:17 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home ماحولیات عالمی موسمیاتی ادارے کا موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

عالمی موسمیاتی ادارے کا موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

عالمی ادارے کی جانب سے پانی کی صورتحال کے حوالے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور خطرناک اثر کا انکشاف کیا ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری اسٹیٹ آف گلوبل واٹر ریسورسز رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی چکر (تبخیر اور تکثیف کے ذریعے سطح زمین پر پانی کی گردش) کا توازن تیزی سے بگڑ رہا ہے۔

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پروفیسر  نے بتایا کہ ‘ہم کچھ خطوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کو دیکھ رہے ہیں اور کچھ حصوں میں زیادہ پانی بخارات بن کر اڑ رہا ہے، جس سے سطح خشک ہو رہی ہے اور خشک سالی شدت بڑھ گئی ہے’۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہماری دنیا کے 50 فیصد سے زیادہ آبگیری علاقوں (وہ علاقے جہاں کا پانی بہہ کر کسی دریا میں جاتا ہے) میں دریائی پانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور زیادہ تر حصے معمول سے زیادہ خشک ہو گئے ہیں، جس کی ایک مثال چین کا دریائے Yangtze ہے۔

banner

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دوسری جانب کچھ خطے جیسے پاکستان میں گزشہ سال سیلاب کے باعث 17 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

عالمی ادارے کی جانب سے پانی کی صورتحال کے حوالے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023