اسرائیلی فوج نے غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ غزہ کے لوگ اپنے گھروں سے نکل کر جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ وہاں اہم فوجی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ سے کہا گیا ہےکہ وادی غزہ سے تمام فلسطینیوں کو جنوبی حصوں میں منتقل کردیا جائے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے گھنٹے مین نقل مکانی ناممکن ہے ۔ تقریباً 11 لاکھ فلسطینی جو کہ غزہ کی نصف آبادی ہے، ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔
IDF announcement sent to civilians of Gaza City:
The IDF calls for the evacuation of all civilians of Gaza City from their homes southwards for their own safety and protection and move to the area south of the Wadi Gaza, as shown on the map.
The Hamas terrorist organization…
— Israel Defense Forces (@IDF) October 13, 2023
ایک ہفتے کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی۔7 ہزار 2 سو سے زائد شہری زخمی ہیں ۔
حالیہ لڑائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے اپنے 1300 شہریوں اور فوجیوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے