امریکا نے افغانستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر کہا کہ 7 اور 11 اکتوبر کو شمال مغربی افغانستان میں آنے والے زلزلوں کے بعد امریکا نے ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے۔
The United States is providing $12 million in immediate humanitarian assistance following the earthquakes that struck northwestern Afghanistan October 7 and 11. (1/3)
— U.S. Special Representative Thomas West (@US4AfghanPeace) October 13, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امداد میں ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، جن میں پینے کا صاف پانی، ایمرجنسی شیلٹر کٹس اور کمبل سیمت دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔
تھامس ویسٹ نے کہا کہ ہم ان زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر افسردہ ہیں اور افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک وہ ان مشکل حالات سے نکل رہے ہیں۔