سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کردیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا ہے ۔۔ ریاض نے اپنے فیصلے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر سے بھی گفتگو کی تھی۔
واضح رہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔مرنے والوں میں 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیلی فورسز کے مطابق حماس کے حملوں میں 1300 سے زائد افراد مارے گئے تھے جبکہ 150 افردا کو یرغمال بنا کر غزہ لے جایا گیا تھا۔