گوگل کی جانب سےکروم صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل کروم کے آپشن کے لیے بائی ڈیفالٹ آخری 15 منٹ کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، البتہ صارف زیادہ پرانی ہسٹری کو بھی صاف کر سکتا ہے۔
اس سے قبل براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 5 آپشن موجود تھے، آخری گھنٹہ، آخری 24 گھنٹے، آخری ہفتہ، آخری مہینہ اور تمام براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی تھا۔ اب کوئیک ڈیلیٹ کا آپشن بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ جو ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو کسی فون میں آخری چند منٹ کی ہسٹری تو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر باقی ویب سرگرمیوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں