فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور رفح کراسنگ کو کھولنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ ’’ کوئی جنگ بندی نہیں‘‘ جبکہ حماس کی جانب سے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے زیر گردش خبروں کو مسترد کیا۔
The Prime Minister's Office, this morning:
There is no ceasefire.— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) October 16, 2023
حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیلی بمباری سے اب تک 2600 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں
حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 13 امریکی اب تک لاپتا ہیں۔