امریکی ریاست الینوائے میں ایک 71 سالہ شخص نے مسلمان ہونے کی وجہ سے چھ سالہ بچے کو قتل جبکہ اس کی والدہ کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزف زوبا نامی ملزم نے ماں بیٹے کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا جبکہ امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پر قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں ثابت ہوا ہے کہ مقتول بچے کو 26 بار چھریوں کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔
ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے ماں اور بچے کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ وہ مسلمان تھے اور فلسطینی نژاد امریکی تھے۔
مقتول بچے کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی جبکہ اس کی والدہ اصل میں مغربی کنارے سے تعلق رکھتی ہے جو کہ 12 سال قبل امریکا منتقل ہوئی ہیں۔