نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔
بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دفاع، خفیہ معلومات کے تبادلے اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک خاص طور پر دہشتگردی کے مسئلے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں
اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھاکہ کہ اقتصادی ترقی کیلئے استحکام ناگزیر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
روسی صدر نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اضافی اقدامات پر زور دیا۔