امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچے جہاں وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی صدر نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر حملے سے بے حد افسوس ہوا، ہم اسرائیل کےساتھ کھڑےہیں۔حماس آئی ایس آئی ایس کا دوسرا نام ہے، دیگر ممالک اور گروہ اسرائیل پر حملے کا سوچیں بھی مت۔
امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا
جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل آنے کا مقصد اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہم خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے، اسرائیل کے ساتھ ہیں، حماس کے حملے میں 1300 سے زائد اسرائیلی شہری قتل کر دئیے گئے۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا حماس کو شکست دینے کے لیے لازمی طور پر اکٹھا ہو۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 3480 سے تجاوز کرگئی ہے،13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری جانب حماس کے حملوں میں اب تک 1400 اسرائیلی ہلاک اور 4 ہزار 475 زخمی ہیں۔