جے پی مورگن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ریٹیل بینک چیس 16 اکتوبر سے دھوکہ دہی اور فراڈ میں اضافے کی وجہ سے صارفین کے کرپٹو کے ذریعے لین دین پر پابندی لگا دے گا۔
بینک کے ترجمان نے کہا “ہم نے برطانیہ کے صارفین کو نشانہ بنانے والے کرپٹو فراڈ کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے، اس لیے ہم نے چیس ڈیبٹ کارڈ پر کرپٹو اثاثوں کی خریداری یا چیس اکاؤنٹ سے کرپٹو سائٹ پر رقم کی منتقلی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بینک نے تصدیق کی کہ چیس نے ای میل کے ذریعے صارفین کو اپنی اس پالیسی میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ کرپٹو سے متعلق میڈیا آؤٹ لیٹ Coindesk نے منگل کو اس اقدام کی اطلاع دی۔