حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4ہزار 137 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 4ہزار137 ہو گئی ہے، ہلاک شدگان میں ایک ہزار 524 بچے اور ایک ہزار 444 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 13500 تک پہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں ہزار سال پرانے گریک آرتھوڈوکس چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ چرچ کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 2ہزار اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ 203شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ہے