بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن پر آگئی۔
ورلڈکپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، ویرات کوہلی نے فاتحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 95 رنز بنائے۔ کیویز کا 274 رنز کا ہدف ٹیم انڈیا نے 2 اوورز قبل ہی حاصل کیا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان معرکہ دھرمشالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کیوی بلے باز ڈیرل مچل نے شاندار سنچری بناتے ہوئے 130 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ رچن روندرا 75 رنز بنائے۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی سب سے کامیاب بولر رہے انھوں نے 5 کیویز کا شکار کیا اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
محمد شامی کے علاوہ کلدیب یادیو نے 2، محمد سراج اور جسپریت بمرا نے ایک ایک شکار کیا۔
جواب میں بھارت نے 48 اوورز میں 274 رنز کا ہدف ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کرلیا۔ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز بنائے، اس اننگ میں انھوں نے 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
بھارتی کپتان روہیت شرما 46 ، شریاس ایئر 33 اور روندرا جڈیجہ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔