نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئےگھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی۔
اجلاس میں گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی سمری کی منظوری دے دی ،اورنئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر کے بجائے یکم نومبر سےکیا جائےگا۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری بھی دیدی،24-2023 کے دوران گندم ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعےدرآمد کی جائے گی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔