چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال سپریم کورٹ کے افسران اور اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑےاچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک کو معاشی و دیگر چیلینجز کا سامنا ہے، جب سب اکھٹے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔
چیف جسٹس نے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور کل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔