سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
لندن میں راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے
سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کی قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات
راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوۓ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ… pic.twitter.com/O8vv088Di7— PMLN (@pmln_org) September 16, 2023
راجہ ریاض نے کہا آئندہ انتخابات 15 فروری سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔