چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو گزشتہ چند ہفتوں سے عوامی سطح پر نظر نہیں آرہے، عالمی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چینی وزیر دفاع پر مبینہ طور پر کرپشن الزامات ہیں اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر دفاع لی شانگ فو دو ہفتوں سے زائد عرصے سے عوام کی نظروں سے غائب ہیں۔ چینی حکام کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔
روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایک علاقائی سکیورٹی عہدیدار اور چینی فوج کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہنے والے افراد کے مطابق وزیر دفاع لی شانگ فو کے خلاف تحقیقات کا تعلق فوجی ساز و سامان کی خریداری سے ہے۔
جاپان میں امریکی سفیر رہم ایمانوئل نے لی شانگفو کی گمشدگی کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت میں ‘بے روزگاری کی شرح’ بہت زیادہ ہے۔
シェイクスピアが『ハムレット』で書いたように、「何かが怪しい」。国防部部長の李尚福の動静が3週間にわたり途絶えている。ベトナムを訪問するはずが、姿を現さなかった。そして、シンガポール海軍総司令官との会談も欠席している。自宅軟禁のせいだろうか?… https://t.co/IJ2kPt2iOf
— ラーム・エマニュエル駐日米国大使 (@USAmbJapan) September 15, 2023
جنرل لی کو آخری بار 29 اگست کو دیکھا گیا تھا۔ اس دن انھوں نے بیجنگ میں افریقی ممالک کے ساتھ منعقدہ سکیورٹی فورم میں شرکت کی تھی۔