میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک کتے نے فٹبال پر دھاوا بول دیا اور فٹ بال چھین کر کھلاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔
مقامی لیگ کے 11ویں راؤنڈ میں ڈوراڈوس ڈی سینولا اور اس کے میزبان البرگیو ڈی اوکساکا کے درمیان ہونے والے میچ میں اسٹیڈیم کے اندر کتا گھس آیا۔
🥰 EL MEJOR JUGADOR DE LA LIGA DE EXPANSIÓN 🥰
🐶 Nadie se la pudo quitar… ¡Un verdadero CRACK!
❤ Se ganó el corazón de TODOS#ESPNenStarPlus pic.twitter.com/pZodin4BsW
— Futbol Picante (@futpicante) September 28, 2023
اسٹیڈیم میں نئے مہمان نے تعاقب کرتے ہوئے گیند پر قبضہ جمایا اور پھر اسے اٹھا کر بھاگ نکلا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کئی منٹ تک اس کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کتے کو بالآخر پکڑ لیا گیا۔
اس دوران شائقین سیٹیاں اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعہ سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ میچ کے کمنٹیٹر بھی پرجوش انداز میں بولتے رہے۔