Table of Contents
اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی لڑائی پر دنیا کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی ’اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کے فوری خاتمے‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم متعدد فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان غیر معمولی پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد محاذوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے‘۔
#Statement | The Kingdom of Saudi Arabia is closely following the developments of the unprecedented situation between a number of Palestinian factions and the Israeli occupation forces, which has resulted in a high level of violence on several fronts there. pic.twitter.com/KEFsNB5ZVb
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) October 7, 2023
ترکیہ
ترک صدر طیب اردگان نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور ایسی دشمنانہ کارروائیوں سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
اردگان نے انقرہ میں اپنی حکمران اے کے پارٹی کے ایک اجتماع میں کہا، ’ہم تمام جماعتوں سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘؛ انہوں نے کہا کہ انہیں جارحانہ کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے۔
قطر
قطر کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے، مملکت نے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تشدد میں مسلسل اضافے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
ایران
ایران کے سپریم لیڈر علی حسینی خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کے حملے کی حمایت کرتا ہے۔
مشیر رحیم صفوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم فلسطینی جنگجوؤں کو مبارکباد دیتے ہیں‘، ہم فلسطین اور یروشلم کی آزادی تک فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یورپی کمیشن
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ’میں اسرائیل کے خلاف حماس کے دہشت گردوں کے حملے کی غیر واضح طور پر مذمت کرتی ہوں۔ اسرائیل کو ایسے گھناؤنے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے’۔
فرانس
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کے خلاف حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے ”ایکس“ پر لکھا، ’میں ان دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اس وقت اسرائیل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ میں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور ان کے قریبی لوگوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں‘۔
روس
انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل، فلسطینیوں اور عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے کے سلسلے میں رابطے میں ہے۔ ہم ہمیشہ تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔’