افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 320 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔
حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دو 6.3 شدت کے زلزلے ہرات شہر کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر آئے اور اس کے بعد چار بڑے آفٹر شاکس آئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔