یورپی یونین کی جانب سے انسانی حقوق کا سب سے بڑ ا انعام سخاروف پرائز 2023 ایران سے تعلق رکھنے والی مہسا امینی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
مہسا امینی کو ایران میں نامناسب طریقے سے حجاب لینے پرگرفتار کیا گیا تھا جہاں انکی حراست کے دوران موت ہوگئی تھی۔مہسا امینی کی موت نے ایران میں پرتشدد مظاہروں کو جنم دیا۔16ستمبر کو مہسا کے قتل کو ایک سال مکمل ہواتھا۔
The world has heard the chants of Women. Life. Liberty.
The Sakharov Prize is testament to @Europarl_EN's support to the courageous people in Iran leading the push for change.
We are with you. pic.twitter.com/XoXwKPoK5N
— Roberta Metsola (@EP_President) October 19, 2023
یورپی یونین کا سخاروف پرائز کیا ہے؟
یہ انعام یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی فکر اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے افراد اور گروہوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کا نام سوویت ماہرطبیعیات، سیاسی منحرف اور 1975 کے نوبل امن انعام یافتہ آندرے سخاروف کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50 ہزار یورو ہےجو 13 دسمبر 2023 کو یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔