اسرائیل فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارےگئے ہیں۔ حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں مرنے والے اسرائیلیوں کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔ جبکہ 4ہزار600 شہری زخمی ہوئے ہیں
War With Hamas
2 week recap:🔻6,900+ rockets fired from Gaza at Israel (450+ failed launches inside Gaza).
🔻1,400+ killed.
🔻4,600+ injured.
🔻200+ hostages taken.🔻1,000+ Hamas terrorists neutralized, many after infiltrating Israel.
🔻Dozens of senior Hamas terrorist…— Israel Defense Forces (@IDF) October 20, 2023
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے 15 ویں روز بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 1756 بچے اور 976 خواتین بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اب تک 21 صحافی بھی جان گئے ۔