ایشیاکپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ٹیم نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن سوکھے پتوں کی طرح بکھرگئی۔
نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نیپال کی جانب سے سومپل کامی 28 اور عارف شیخ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی نیپالی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا