پی این این:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ صرف تین دن میں 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو یہ سنگ میل عبور کرنے میں چار دن جبکہ ’غدر2‘ کو پانچ دن لگے تھے لیکن ’جوان‘ نے مختصر وقت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اداکار کے ہوم پروڈکشن ریڈ چیلیز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ تین دن میں ’جوان‘ کا پوری دنیا میں مجموعی بزنس 384 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
This is Historic – Thanks for your love ❤️
Book your tickets now!https://t.co/B5xelUahHO
Watch #Jawan in cinemas – in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/LVJe8a2KaM
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) September 10, 2023
’جوان‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 65 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ہندی سینما کی سب بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کیا گیا ہے۔