میٹا نے واٹس ایپ صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں گروپ چیٹ فلٹر کے آپشن کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جارہی ہے۔
اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے مگر اب اسے بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے گروپس اور پرسنل کانٹیکٹس کو الگ رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔