نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 33 کمپنیوں نے 5 کروڑ ستر لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنائے۔ انہوں نے آئندہ سال جنوری تک عوام کو میڈ ان پاکستان موبائل فونز قسطوں پر ملنے کی نوید سنادی
انہوں نے آئندہ 2 سال میں 2 لاکھ افراد کو تربیت دینے اور 5 لاکھ فری لانسرز کیلئے ای روزگار سینٹرز بنانے کا اعلان کردیا۔
نگران وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور ساتویں بڑی ٹیلی کام انڈسٹری ہے، ملک کی 33 کمپنیاں 5 کروڑ 70 لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنا چکیں، جن میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ برآمد کئے گئے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 19 کروڑ سیل فون یوزرز کا ہونا بہت بڑی بات ہے، زرمبادلہ نہ ہونے کے باوجود موبائل فونز میں سے بیشتر درآمد کئے جاتے ہیں، کوئی وجہ نہیں کہ موبائل فونز ملک کے اندر اسمبل اور مینوفیکچر نہ ہوسکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے، ایک فون اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے کا ہوگا۔