پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ حکومت میں شامل اپنے اتحادیوں کو الیکشن سے بھاگنے والا قرار دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے اتحادی اور سیاسی جماعتیں ڈر کر جنرل الیکشنز سے بھاگ رہی ہیں، سیاست میں جو ڈر گیا وہ مر گیا، ، ڈر کر بھاگنا پیپلز پارٹی کی تربیت نہیں، ہم بتا دینا چاہتے ہیں ہم کندھے پر لاشیں اٹھا کر لڑنے کے عادی ہیں، جب آپ الیکشن سے بھاگتے ہیں تو کوئی اور آکر آپ کی جگہ لے لیتا ہے
انہوں نے کہا کہ ممی ڈیڈی والی جماعت کے کارکن فارغ ہیں،کٹھ پتلی سیاستدانوں کا ملک کے کونے کونے سے صفایا کردیں گے۔پی ٹی آئی کی عوام دشمن سلیکٹڈ قیادت کا مقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کےلیے گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا ، غریبوں سے چھت چھین کربنی گالہ کو ریگولرائز کرواکر خودکو صادق امین کہہ رہاتھا۔