Saturday, July 27, 2024, 5:31 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین سانحہ بلدیہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش ہوئی،سندھ ہائی کورٹ

سانحہ بلدیہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش ہوئی،سندھ ہائی کورٹ

امکان نہیں فیکٹری کو جلانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی قیادت کی منظوری کے بغیر ہو ا ہو۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کی اپیلوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ امکان نہیں فیکٹری کو جلانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی قیادت کی منظوری کے بغیر کیاگیا ہو۔

سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا، گمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا، کیس میں گواہان خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے جب کہ پولیس نے بھی بھتا وصولی کو سامنے لانے سے گریز کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین سےکیمیکل تجزیہ کرانے سےگریزکیا

banner

عدالتی فیصلے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے سامنے 3 سال بعد رضوان قریشی کی جے آئی ٹی سامنے آئی، اگر یہ رپورٹ سامنے نہ آتی تو اصل مجرم فرار ہو چکے ہوتے، پولیس نے حقائق تک پہنچنے کےلیے درست تفتیش تک نہیں کی، حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا الزام لگا کرپولیس نےاپنی ذمہ داری سے گریز کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی تنظیمی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقاتیں ہوتی رہیں، امکان نہیں کہ فیکٹری کو جلانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی قیادت کی منظوری کے بغیر کیاگیا ہو، پولیس نے تفتیش میں اس اہم زاویے کو نظر انداز کیا۔

عدالت نے کہا کہ حماد صدیقی اشتہاری مجرم اور 10 سال سے بیرون ملک فرار ہے اسے واپس نہیں لایا گیا۔

عدالت نے حماد صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023