ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ آج ریزرو ڈے میں مکمل ہوگیا۔
بھارت نے قومی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا، یکطرفہ میچ میں ٹیم انڈیا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی ٹیم پاکستان کو آوٹ کلاس کردیا۔
India win the Super 4 match in Colombo by 228 runs.#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/letSsIzja8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2023
بھارت کے 357 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔
اوپنر امام الحق 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم بھی اہم میچ میں ناکام ہوگئے ان کی اننگ 10 رنز تک محدود رہی۔
وکٹ کیپر بلے باز اور مشکل وقت میں رنز اسکور کرنے والے محمد رضوان کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا اور وہ محض 2 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
فخر زمان کچھ دیر وکٹ پر ٹھہرے لیکن انتہائی سسٹ بیٹنگ کی، انھوں نے 50 بولز پر 27 رنز بنائے اور پھر کلین بولڈ ہوگئے۔
آغا سلمان نے 32 بولز پر 23 رنز اسکور کیے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔
شاداب خان کی اننگ بھی 6 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔
افتخار احمد نے بھارتی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی 23 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 رنز ہی بنا سکے۔ جبکہ نسیم شاہ اور حارث راؤف زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
کھیل کے دوران حارث رؤف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 32 ویں اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارڈیک پانڈیا، شاردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
FIFER for Kuldeep Yadav 👏 👏
A resounding 228-run win for #TeamIndia – the biggest win for India in the ODIs against Pakistan (by runs) 🙌 🙌
Scorecard ▶️ https://t.co/kg7Sh2t5pM#AsiaCup2023 | #INDvPAK pic.twitter.com/cl2q5I7j1p
— BCCI (@BCCI) September 11, 2023