ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 اور تنظیم حسن اور مہیدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، کپتان شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی اوورز میں ناصم احمد نے44 اور مہیدی حسن نے 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل، جڈیجا نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔
یہ سپر فور مررحلے کا آخری میچ تھا، بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔