مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قریب اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 سالہ نوجوان کو کفر دان قصبے میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا اور وہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے ساتویں فلسطینی ہیں۔
An 18-year-old Palestinian was fatally shot by Israeli occupation forces during a military raid into the village of Kafr Dan, northwest of Jenin in the northern occupied West Bank on Friday.
More: https://t.co/N6mkX60bk1 pic.twitter.com/vxX6siJWUK
— Quds News Network (@QudsNen) September 22, 2023
سرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز علی الصبح قصبے میں متعدد گھروں پر چھاپہ مارا اور فلسطینی باشندوں کے ساتھ تصادم میں صوتی بموں، آنسو گیس کے کنستروں اور گولہ بارود سے فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں نے ان مشتبہ افراد پر فائرنگ کی جنہوں نے کفر دان میں ہتھیاروں کی تلاشی کے دوران ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔