مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے راولپنڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔
اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی
مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر… pic.twitter.com/pM00aM0PEf
— PMLN (@pmln_org) September 24, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے علاوہ ملک بھرمیں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے۔