ایران میں حکام نے دارالحکومت تہران میں بیک وقت 30 بم نصب ہونے اور ان کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بم نصب کرنے والے 28 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ تہران میں نصب کیے گئے 30 بم ناکارہ بنائے جا چکے ہیں اگر ان کو ناکارہ نہ بنایا جاتا تو یہ تمام ایک ساتھ پھٹ سکتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کا تعلق شدت پسند تنظیم ‘داعش’سے بتایا جا رہا ہے۔
ایران کی انٹیلی جینس کی وزارت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ افراد کا تعلق داعش کے ساتھ ہے۔
زیرِ حراست افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے پاکستان، شام اور عراق کے علاقے کردستان میں تکفیری گروہوں سے وابستہ ہونے کی تاریخ رہی ہے۔