پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، پاک بحریہ کے پانچ افسروں کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا، وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی۔
وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول اسٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد کا سینارٹی میں تیسرا نمبر ہے، کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے اور پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں۔