اسلامی نظریاتی کونسل نے سود پر قرض دینے والی آن لائن ایپس کے خلاف قانون سازی کرنے کی سفارش کردی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسلامی قانون وراثت، مسلم عائلی قوانین،تعلیمی نظام اور سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ سمیت نجی سودی قرضہ جات اور سوشل میڈیا کے قوانین پر بحث کی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی محمد زبیر کے مطابق کونسل نے خلع، زکوۃ اور وراثت کے جدید مسائل اور مختلف ایپس کے ذریعہ سودی قرضہ جات کے خلاف قانون سازی کی بھی سفارشات کی ہیں۔
آن لائن ایپلیکشن سود پر لون فراہم کرتی ہیں اور جی میل تھرڈ پارٹی ایپ سےموبائل میں موجود تمام رابطےنمبرز تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور تمام موبائل نمبرز پر کال کرکے بلیک میل کرتے ہیں۔ کئی غریب لوگ ان ایپس کی بلیک میلنگ کا شکار ہوچکے ہیں