پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
پولیس ٹیم نے سخت سکیورٹی میں عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ اڈیالہ جیل منتقل کرنے والے قافلے میں پولیس کی 15 گاڑیاں، 2 بکتربند اور ایک ایمبولینس شامل تھی۔
On the Direction of Islamabad High Court, Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan has been moved to Adyala Jail From #AttockJail pic.twitter.com/n6aD4Xlref
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) September 26, 2023
ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہائی سکیورٹی بیرک میں بی کلاس بیرک فراہم کی جائے گی اور انہیں اسی بیرک میں رکھا جائے گا جس میں نواز شریف کو رکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تاہم ان کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ایک ملازم 24 گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔