خیبرپختونخوا کے علاقوں پاراچنار اور مردان میں سکیورٹی فورسز کےخفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا فیصل نامی سرغنہ ماراگیا جبکہ ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق مردان کےعلاقےکاٹلنگ میں سکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔اس دوران انتہائی مطلوب فیصل نامی دہشتگردوں کا سرغنہ ماراگیا
https://twitter.com/PakistanFauj/status/1707815909828784496
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا،جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب پاراچنارمیں دہشتگردوں کےساتھ مقابلےمیں ایک سکیورٹی اہلکارشہید ہوگیا،33سالہ شہیدلانس نائیک غیرت خان کاتعلق ضلع کرم سےہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔