شہر قائد کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع اے روڈ کی گلی نمبر ایک میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں نتیجے میں چار خواتین، دو بچیاں اور ایک بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجر علی ولی کے مکان پر دستی بم حملہ کیا