ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔
ابھی ایک اسٹیٹس 24 گھنٹے میں خودکار طور پر غائب ہو جاتا ہے مگر نئی تبدیلی کے بعد صارفین کے پاس 4 آپشنز ہوں گے۔
24 گھنٹے، 3 دن، ایک ہفتے اور 2 ہفتے کے آپشنز میں سے صارفین اپنی مرضی کے وقت کا انتخاب کر سکیں گے۔
صارفین وقت کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل کر سکیں گے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.23.20.12: what's new?
WhatsApp is working on an improved about feature called status, and it will be available in a future update of the app!https://t.co/DyjJ2CfqkC pic.twitter.com/feGVJIvGaV
— WABetaInfo (@WABetaInfo) September 27, 2023
واضح رہے کہ فروری 2023 میں کمپنی کی جانب سے وائس اسٹیٹس کو بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
اسی طرح پرائیویٹ آڈینس سلیکٹر بھی اس کے ساتھ پیش کیا گیا تھا تاکہ اگر کوئی صارف اپنے اسٹیٹس کو مخصوص افراد تک محدود کرنا چاہے تو اس کے لیے ایسا ممکن ہو۔