Saturday, July 27, 2024, 5:37 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home ٹیکنالوجی واٹس ایپ کا 150 ممالک میں ’چینلز‘ فیچر متعارف

واٹس ایپ کا 150 ممالک میں ’چینلز‘ فیچر متعارف

آپ کسی ادارے یا شخصیت کو فالو کریں گے تو آپ کی ذاتی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر کے 150 ممالک میں ’چینلز‘ نامی فیچر پیش کردیا۔

چینلز اصل میں واٹس ایپ براڈ کاسٹ فیچر کی طرح ہے جسے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات اور ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

براڈکاسٹ فیچر اور چینلز فیچر میں فرق یہ ہے کہ جس ادارے یا شخصیت کی جانب سے چینلز بنایا گیا ہے اسے تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں اور خود فالو کرسکتے ہیں اور ان کی ہر لمحے کی اپڈیٹ صرف ایک کلک کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں، تاہم براڈ کاسٹ فیچر میں ایسا نہیں ہوتا۔

banner

یہ فیچر ایک اسٹیٹس والے ٹیب پر ظاہر ہوتا ہے جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہے۔

چینلز کے فیچر میں صارفین واٹس ایپ کے ذریعے تجویز کردہ نئے چینلز کو فالو کر سکتے ہیں یا سیرچ بٹن پر کلک کرکے اپنی پسند کے تصدیق شدہ اداروں یا مشہور شخصیات کو تلاش کرکے انہیں فالو کرسکتے ہیں۔

 

اگر آپ کسی ادارے یا شخصیت کو فالو کریں گے تو آپ کی ذاتی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، آپ کا فون نمبر پوشیدہ رکھا جائے گا اور دوسرے فالوورز یہ نہیں جان سکتے کہ آپ نے مذکورہ ادارے یا شخصیت کے چینل کو فالو کیا ہوا ہے، لیکن اگر چینل کے ایڈمن کے پاس آپ کا فون نمبر محفوظ ہے تو اگر آپ نے انہیں فالو کیا ہوا ہے تو ایڈمن کے پاس آپ کا نام ظاہر ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023