Saturday, September 7, 2024, 5:47 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home عالمی خبریں افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے شرپسند عناصر کی امیدیں ختم ہوں گی، امیر خان متقی

افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے شرپسند عناصر کی امیدیں ختم ہوں گی، امیر خان متقی

خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے، عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری ماسکو فارمیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے افغانستان سے شرپسند عناصر کی امیدیں ختم ہوں گی۔ ہمسایہ ممالک ہم سے تعلقات کے استوار پر توجہ دیں، تعلقات کے قیام سے شر پسندی کا خاتمہ ممکن۔

امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ جس طرح وہ دوسرے ممالک کو طرز حکمرانی کے مشورے نہیں دیتے، دنیا خصوصا پڑوسی ممالک سے بھی وہ یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ طرز حکمرانی کا مشورہ دینے کی بجائے ان کی حکومت کے ساتھ ہر شعبے میں رسمی تعلقات کو فروغ دیں۔

مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ وہ اسمگلروں اور دیگر تخریبی عناصر کی نقل و حمل روکنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تعاون کے شعبے میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ اب اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان پر مرکوز علاقائی کنیکٹیویٹی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے، معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی کی بنیاد پر ہم علاقائی رابطوں کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

banner

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی آصف درانی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ 2017 میں روس، افغانستان، چین، پاکستان، ایران اور بھارت کے خصوصی نمائندوں کے درمیان مشاورت کے لیے چھ فریقی طریقہ کار کی بنیاد پر متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023