سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 11,465 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کل 7,199 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جبکہ 2,882 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور مزید 1,384 افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کرنے پر 711 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے 52 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپیائی اور 3 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جو بھی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت بشمول نقل وحمل اور پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال تک جرمانہ یا گاڑیوں اور جائیداد کی ضبطی کا سامنا ہو سکتا ہے۔