رک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ ترکیہ کو یورپی یونین سےکوئی توقعات نہیں ہیں۔
ترک پارلیمان کے اجلاس سے خطاب میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انقرہ میں دہشت گردی کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوگئے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور مارے گئے، شہر میں دہشت گردی کی یہ آخری لہر ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھےگا، دہشت گرد کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سیشن کے لیے نیا آئین ترجیح ہے، ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھےگا، ترکیہ کی ترقی کے لیے بہت کام کیا گیا ہے، اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کرکے بغاوت کی جائے، ہماری ذمہ داری ہےکہ شہری نئے آئین کے لیےکام کریں۔