برطانیہ میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے سامان جیسے پلیٹوں، کپ، چمچ، کانٹے پلاسٹک ٹرے، ڈونگے اور غباروں کی اسٹک پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی اس پابندی کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ایک تخمینے کے مطابق برطانیہ میں اس طرح کے پلاسٹک کے سامان کے 4 ارب یونٹ ہر سال استعمال کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پلاسٹک سے ہمارے ماحول اور جنگلی حیات پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس نئی پابندی سے ٹیک اوے فوڈ وین، عام دکاندار، اسٹال اور ریسٹورنٹس وغیرہ متاثر ہوں گے جبکہ اس طرح کے سامان استعمال کرنے پر بھاری جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔