تھائی لینڈ دارالحکومت بنکاک کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوئی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کرنے والے 14 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس نے منگل کو اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا کہ سیام پیراگون مال میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے ایک 14 سالہ مشتبہ بندوق بردار کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
🇹🇭Video of the shooter who for now killed 3 and injured 4 in a Thai shopping mall.
The perpetrator was a 14-year-old student at a famous school in the Bang Rak area #พารากอน #Thailand #shooting pic.twitter.com/Y3fEKJ8pza
— Attentive Media (@AttentiveCEE) October 3, 2023
ایمرجنسی سروسز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں فرش پر پڑے ہوئے ایک شخص کو پکڑ کر اسے ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں۔
وشل میڈیا پر پھیلی ویڈیوز میں فائرنگ کے دوران افراتفری کے مناظر دکھائے گئے، بھگدڑ میں بچے بھی شامل تھے، لوگ مال کے دروازوں سے باہر بھاگ رہے تھے۔
BREAKING: Tragic incident has occurred in Bangkok, Thailand, where at least three individuals have lost their lives, and two others have been injured in a shooting at Siam Paragon shopping mall. pic.twitter.com/xwReaRxZiH
— Insider Corner (@insiderscorner) October 3, 2023