آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز محتاط رہا تاہم پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ نیدرلینڈز کو ساتواں نقصان سیٹ بیٹر بیس ڈی لیڈا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
اس کےعلاوہ وین بیک نے 28 اور وین دیر میروی نے 4 اور رنز بنائے اور پال وین میکرین نے 7 رنز بنائے، یوں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ ، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا،پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ۔
اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالا، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 120 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
Commanding partnership of 1️⃣2️⃣0️⃣ runs 👏@saudshak is dismissed after a superb 68 🌟#PAKvNED | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/5tRF01lzcu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2023
سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔
Calm, composed and classy 🫡@saudshak with a terrific half-century off just 32 balls – the second-fastest fifty for 🇵🇰 in World Cups 🔥#PAKvNED | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/DqK70vc8nl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2023
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔
شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 7 ویں وکٹ پر 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32 اور محمد نواز 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اختتامی اوورز میں حارث رؤف اور شاہین نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔
تاہم شاہین شاہ آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حارث رؤف 16 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے اور یوں پوری پاکستان ٹیم پاکستان ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔