روس نے یوکرین کے شمالی گاؤں پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ روس نے یہ حملہ شہر کوپیانسک کے قریب ایک گاؤں میں قائم کیفے اور ایک دکان پر کیا، حملے کا علم ہوتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق ملبے سے 6 سالہ بچے سمیت دیگر لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں سے 29 لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
یوکرینی وزیر داخلہ نےاس حملے کو دوسرا بڑا حملہ قرار دیا ہے جس میں 51 افراد ہلاک ہوئے، اس سے قبل 2022 کے اوائل میں روس کی جانب سے شہر کراماٹوسک ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔