Thursday, December 26, 2024, 12:03 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home کھیل کوہلی اور راہول بھارت کی ڈوبتی نیا کو منجدھار سے نکال کر لے گئے

کوہلی اور راہول بھارت کی ڈوبتی نیا کو منجدھار سے نکال کر لے گئے

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، تین رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کوہلی اور راہول ٹیم کو منجدھار سے نکال کر لے گئے۔

بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروع سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب صرف 2 رنز پر کپتان سمیت تین اہم بیٹرز پویلین لوٹ گئے، روہت شرما، ایشان کشن اور شریاس ائیر بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹیں گنوا گئے۔

اس موقع پر کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے ٹیم کو سنبھالا، ویرات کوہلی کو اس وقت دوسری زندگی ملی جب مچل مارش نے صرف 12 رنز پر ان کا انتہائی آسان کیچ گرادیا۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 165 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، کوہلی 85 کے انفرادی اسکور پر ہیزل ووڈ کی گیند پر لیبوشین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 116 گیندوں پر 6 چوکے شامل تھے۔

banner

کے ایل راہول 115 گیندوں پر 97 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 اور مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا صرف 5 رنز پر مچل مارش کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور اسکور 74 رنز تک پہنچادیا۔

ڈیوڈ وارنر 46 اور اسٹیو اسمتھ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم سنبھل نہ پائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنوس لیبوشین 27، گلین میکس ویل 15، ایلکس کیری صفر، کیمرون گرین 8، پیٹ کمنز 15، مچل اسٹارک 28 اور ایڈم زمپا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا نے 2، 2 جبکہ سراج، پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023