فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 770 تک پہنچ گئی ہے جن میں 140 بچے اور 120 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 4 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں مریضوں کو لانے کے لئے ایک محفوظ راہداری کھولی جائے۔
Media coverage: "Scenes from the area targeted by Israeli airstrikes in #Gaza City last night resulting in the cold-blooded murder of Palestinian journalists Saeed Tawil and Mohammad Soboh." pic.twitter.com/r6paawnWK4
— Quds News Network (@QudsNen) October 10, 2023
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات بھر خان یونس شہر کے مشرق میں چار ایمبولینسز کو نشانہ بنایا ہے اور رات بھر بمباری کر کے وہاں واحد اسپتال کو سروسز سے محروم کر دیا ہے۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں دو فلسطینی صحافی بھی شہید ہوئے جبکہ غزہ میں 137,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
The Government Media Office in Gaza: “We mourn our two fellow journalists, Mohammad Soboh and Saeed Al-Taweel, who were killed after being targeted by an Israeli airstrike while covering the evacuation of a building threatened by Israeli bombing west of Gaza City last night." pic.twitter.com/XZSOFpmpp4
— Quds News Network (@QudsNen) October 10, 2023
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس نے غزہ کی پٹی میں 200 سے زائد مقامات پر رات کو حملے کئے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں بتایا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 100 سے 150 کے درمیان ہے۔